Advertisement1

کڑاہی گوشت Karahi Gosht

Karahi Gosht | https://ourcuisines.blogspot.com

مزیدار کڑاہی گوشت

  اجزاء
  •  گوشت ایک کلو
  • ٹماٹر چھ عدد
  • ہری مرچ پانچ عدد
  • لہسن ادرک پیسٹ دو چمچ
  • روسٹڈ زیرہ اور ثابت دھنیا موٹا کٹا ہوا ایک کھانے کا چمچ
  • ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • کٹی مرچ ایک کھانے کا چمچ
  • نمک حسب ذائقہ
  •  گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کاچمچ
  • دہی آدھا پاؤ
  • تیل ایک پیالہ
  • پیاز دو عدد

پکانے کا طریقہ

 ٹماٹر کاٹ لیں پیاز بھی باریک کاٹ لیں گوشت دھوکر جالی میں رکھ دیں -
کڑاہی میں آئل ڈال کر آدھا چمچ زیرہ ڈالیں جب براؤن ہوجایے پیاز ڈالیں اور جب پیار تھوڑی پک جائے گوشت ڈال کر بھونیں ادرک لہسن بھی ڈال دیں بھون لیں
پھر  1 گلاس پانی شامل کریں تاکہ گوشت گل سکے۔

ٹماٹر ڈال کر تھوڑا بھون کر بالکل دھیمی آنچ پر 15 منٹ پکائیں پھر تمام مصالحے مکس کرلیں دہی بھی ہرچ آخر میں۔ ڈالیں

سب مصالحے شامل کرکے اچھی طرح بھون لیں اور گوشت گلنے تک دھیمی آنچ پر پکائیں آخر میں ڈش آؤٹ کرکے ہری مرچ ہرا دھنیا اور تھوڑی ادرک کی گارنش کرلیں -
مزیدار کڑاہی گوشت تیار ہے -

Karahi Gosht | https://ourcuisines.blogspot.com

------------------- 
Recipe by Asfa Zaib

Related Posts

Post a Comment

7 Comments

Thank you so much for your valuable comment!